29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 19:6
اورنگی ٹاون کے خالی میدان میں زور دار دھماکے سے خوف وہراس
اے آر وائی - کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے خالی میدان میں زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس کے مطابق واقعہ کریکر دھماکا یا کسی گروہ کی ر یہرسل ہوسکتا ہے ۔
ایس ایچ او مومن آباد نوید ناصر کے مطابق کریکردھماکا مہاجر چوک کے قریب خالی پارک میں کیا گیا تاہم اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا،واقع کے بعد بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کرلیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ کریکر دھماکا کل آج کی ہونے والی ہڑتال کا ری ایکشن ہو سکتا ہے تاہم اس واقعے کو بم بنانے کی ریہررسل سمجھنے کےخیال کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔