تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:17

لاہور بیکری کیس کی سماعت ملتوی

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے بیکری تشدد کیس کی سماعت دس دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آیندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا۔ عدالتی سماعت کے موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔



ملزموں کے وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف ویڈیو مواد کے علاوہ کوئی ثبوت موجود نہیں۔عدالتی حکم کے باوجود مدعی مقدمہ اور استغاثہ کے گواہان پیش نہ ہوئے جس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس کیس میں تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.