1 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:48
کالاباغ ڈیم پر عدالتی فیصلہ افسوسناک ہے، قائم علی شاہ
اے آر وائی - وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے بلدیاتی نظام کے خلاف شور مچانے والے سندھ کی زندگی اور موت کالاباغ ڈیم کے ایشو کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ کالاباغ ڈیم پر عدالتی فیصلہ افسوسناک ہے پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے ڈیم کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔
سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کالا باغ ڈیم مردہ کھوڑے کو کھڑا کرنے کی کوشش ہے۔ انھوں نے کہا سندھ میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے کراچی میں تھوڑا بہت مسئلہ رہتا ہے،بین القوامی طرز کا جدید وڈیوسرویلینس سسٹم لارہے ہیں جس سے جرائم روکنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا بلدیاتی نظام پر کسی کو اعتراز ہے تواسمبلی میں بحث کرے،ترمیم کی جاسکتی ہے۔ ایم کیوایم کے کراچی سمیت ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرنے والے بیان کے سوال پر وزیر اعلیٰ کوئی جواب دئیے بغیر سوال ایم کیوایم سے پوچھیں کہہ کر چل دیئے۔