تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 13:34

محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں اربوں کی کرپشن ہے،راجہ ریاض

اے آر وائی - پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے پنجاب میں محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں اربوں کی کرپشن بے نقاب کرتے ہوئے نیب سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔



فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب میں راجہ ریاض کا کہنا تھاشہباز شریف نے لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی نجکاری کے تحت یہ شعبہ ترک کمپنی کو دینے کی آڑ میں سات ارب کی کرپشن کی۔ انھوں نے کہا پنجاب کے حکمرانوں نے صرف اپنی سہولت کےلئے رائیونڈ سے پنجاب اسمبلی تک سڑک پر تراسی ارب روپے لگا دیئے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا آٹھ دسمبر کا جلسہ تاریخی ہوگا جو سازشیوں کی نیندیں اڑا دے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.