2 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:13
جھنگ:دو پولیس اہلکار جاں بحق، ایک ڈاکو بھی مارا گیا
اے آر وائی - جھنگ میں خطرناک قاتل اور پچاس لاکھ ہیڈ منی والے ڈاکو رمضان عرف رمضانی بلوچ اور پولیس کے مابین مقابلہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق، ایک ڈاکو بھی مارا گیا ۔
ترجمان جھنگ پولیس کے مطابق تھانہ موچی والا کے علاقہ جھوک بلوچاں میں بدنام زمانہ ڈاکو رمضانی بلوچ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلہ تھانہ مسن کی حدود میں داخل ہوگیا ہے اور دو پولیس اہلکار کے شہید ہونے اور ایک اشتہاری کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ جبکہ ذرایع کا کہنا ہے کہ رمضانی بلوچ فرار ہو چکا ہے۔