3 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 17:14
کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بننے دیں گے ،امتیاز شیخ
اے آر وائی - پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم کالا باغ ڈیم کسی صورت نہیں بننے دیں گے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیاز شیخ نے کہا کہ ساڑھے چار سال کے دوران پیپلز پارٹی نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی ۔
ان کا کہنا تھا ہم نے کالا باغ ڈیم کی کل بھی مخالفت کی تھی اور ہمیشہ کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے 14 دسمبر کو حیدرآباد میں ایک بڑے اور تاریخی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس سے پیر صاحب پگارا خطاب کریں گے، امتیاز شیخ نے کہا کہ صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ اندرون سندھ میں بھی ازسر نو حلقہ بندیاں کرنے کی ضرورت ہے۔