6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 11:10
زہریلا شربت کیس:فیکٹری مالک کی ضمانت میں توسیع
اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے زہریلے شربت کیس کے ملزم فیکٹری مالک خالد سلیم میاں کی عبوری ضمانت میں چودہ دسمبر تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا نے کیس کی سماعت کی ۔پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل کرکے پیش کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔فیکٹری مالک خالد سلیم میاں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ہلاکتیں ٹائنو سیرپ کی وجہ سے نہیں ہوئیں بلکہ ہلاک ہونے والے تمام افراد نشے کے عادی تھے اور زیادہ مقدار میں نشہ کرنے سے ہلاک ہوئے۔
اس حوالے سے کمپنی مالک سمیت دیگر افراد کے خلاف درج مقدمہ قانون کے خلاف ہے ۔عدالت نے سماعت چودہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میںتوسیع کر دی ۔