تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

رجنی کانت کی سپر ہٹ فلم Robotکا سیکو ئل بنا نے کیلئے سر گر میاں تیز

جنگ نیوز - با لی وڈ کے ہدایت کار ایس شنکر رجنی کانت کی سپر ہٹ فلم Robot کا سیکو ئل بنا نے کیلئے سر گر م ہو گئے ہیں۔ Robot کے سیکوئل کیلئے ایس شنکر(S.Shankar) اسکرین پلے پر کا م کر رہے ہیں جو اس فلم کے ہدایت کار ہو نے کے ساتھ ساتھ معاون رائٹر بھی تھے۔ایس شنکرکا کہنا ہے کہ وہ اپنے حالیہ پروجیکٹس کو مکمل کر نے کے بعد با قاعدہ طور پر Robotکے سیکوئل پر کا م شروع کر دیں گے جس کیلئے انھوں نے اس فلم کے ہیرو رجنی کانت اور ہیروئن ایشوریارائے سے رابطہ بھی کیا ہے اور رجنی کانت کی طرف سے مکمل ہاں ہے۔ تاہم دوسری طرف رجنی کانت کی نا ساز طبیعت کے باعث ان کی فلم Ranaکی شوٹنگ بھی مو خر ہو گئی ہے جس میں وہ خوبرو نو جوان اداکارہ دپیکا پدوکون اور ودیابالن کے مدِمقابل جلو ہ گر ہو نگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.