تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:53

اینی میٹڈ فلمThe Lion Kingاب تھری ڈی میں پیش کی جائیگی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر اینی میٹڈ فلمThe Lion Kingایک بار پھر محدود وقت کے لیے سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے تاہم اس بار یہ3Dمیں پیش کی جائیگی۔1994میں ڈزنی کی جانب سے پیش کی گئی اس بلاک بسٹر اینی میٹڈ فلمThe Lion King نے پسندیدگی کاریکارڈ قائم کرتے ہوئے کئی آسکر ایوارڈز اپنے نام کیے تھے ۔اس فلم کا 3Dورژن 16ستمبر سے سینما گھروں میں پیش کیا جارہا ہے جسکی نمائش 2ہفتے جاری رہے گی جبکہ اس فلم کیBlu-ray 3Dڈی وی ڈیزکا اجراء اکتوبر سے شروع ہوجائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈزنی انتظامیہ نے اینی میٹڈ فلمBeauty & The Beastکو 3Dمیں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اُس سے پہلے ابThe Lion King-3Dسینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.