30 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:53
ملیکہ شراوت کا سینئر اداکاروں کے ساتھ آئٹم سانگ کر نے سے انکار
جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی فلمی نگری کی آئٹم گر ل ملیکہ شراوت نے با لی وڈ کے سینئر اداکاروں کے ساتھ آئٹم نمبر کر نے سے انکار کر دیا ہے۔فلم بن بلائے باراتی میں شامل ایک آئٹم نمبر ’شا لو کے ٹھمکے‘ کی شوٹنگ سے قبل ملیکہ شراوت نے ڈائیریکٹر Chandrakant Singhسے گانے میں شامل سینئر اداکار اوم پوری ،جو نی لیور ،مکیش تیواری اور گلشن گروورکے ساتھ رقص کر نے سے معذرت کر لی ۔ملیکہ کا اصرار تھا کہ ان اداکاروں کے ڈانس مو زس کو علیحدہ شوٹ کر کے بعد میں ان کی پر فارمنس کے ساتھ ملا دیا جائے جسے ڈائیریکٹر نے تسلیم کر لیا جبکہ یہ تما م اداکار ملیکہ کے اس انو کھے مطالبے پر ہکا بکا رہ گئے ۔ کو ریو گرافر Ganesh Acharyaنے ملیکہ شراوت اور ان تمام سینئر اداکاروں کے ساتھ دو حصوں میں اس سانگ کو شوٹ کر کے ایک آئٹم سانگ کی مکمل شکل دی ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم بن بلائے باراتی8جو لائی کو عام نمائش کیلئے پیش کر دی جا ئے گی جس کی مر کزی کاسٹ میں ملیکہ شراوت بھی شامل ہیں۔