31 مئی 2011
وقت اشاعت: 16:46
دو سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد سلما ن با لی وڈ کے نئے با دشاہ بن گئے
جنگ نیوز - ممبئی...با لی وڈ کی فلمی انڈسٹری کو مسلسل دو سپر ہٹ فلمیں Wantedاور دبنگ دینے کے بعد سلما ن خان با لی وڈ کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔دو نوں ہٹ فلموں کے بعدسلمان خان کی تین جون میں ریلیزہو نے والی فلم Readyکے گانے بھی ریلیز سے قبل ہی مقبول ہو گئے ہیں اور وہ اس فلم کے بعد مسلسل تین ہٹ فلموں کا ریکارڈ قائم کر نے کیلئے اپنے پَر تول رہے ہیں۔ اب صورتحال یہ ہے کہ دبنگ کی کامیابی کے بعد ہر پروڈیوسر،ایڈورٹائزر اور اسپانسر سلمان خان کے ساتھ ہی کا م کر نا چا ہتا ہے مگر سلمان صرف چند مخصوص بینرز کا انتخاب کر رہے ہیں۔ سلمان خان نے دبنگ کی کامیابی کے بعد مقبولیت میں اپنے فلمی حریف شاہ رخ خان اور دوست عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔