تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
7 جون 2011
وقت اشاعت: 9:25

مائیکل جیکسن کی جیکٹ نیلامی کیلئے پیش

جنگ نیوز - مائیکل جیکسن کے زیراستعمال رہنے والی جیکٹ نیلامی کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کے زیر استعمال رہنے والی سرخ اور سیاہ رنگ کی جیکٹ نیلامی کیلئے پیش کی جائیگی۔مائیکل جیکسن نے یہ جیکٹ اپنی مشہور وڈیو تھرلر میں زیب تن کی تھی۔ یہ جیکٹ بیورلی ہلز میں ہونے والی میوزک کی ایک نمائش میں نیلام کی جائیگی۔ یہ جیکٹ ان 600 اشیا میں سے ایک ہے جو جولین آکشن گیلری کے زیر اہتمام نیلام کی جائیں گی۔ اس جیکٹ کی نیلامی 25 ، 26 جون کو کی جائیگی۔مائیکل جیکسن کی یہ جیکٹ پاپ سنگر کیلئے ایک مثال بن گئی تھی۔ اس جیکٹ کی اندر کے حصے میں مائیکل جیکسن کے ہاتھ سے لکھی ایک تحریر بھی ہے۔ یہ جیکٹ گائے کی کھال سے بنی ہوئی ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.