25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
احمد فراز کی دوسری برسی
اردو ٹائمز - پاکستان سمیت دنیا بھر میں اردو ادب کے معروف شاعر احمد فراز کی دوسری برسی انتہائی عقیدت اور ملکی سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سادگی سے منائی جارہی ہے۔ احمد فراز 25اگست2008کوگردوں کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں لاکھوں پرستاروں اور مداحوں کو سوگوار کرکے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے احمد فراز 14جنوری 1931کو پشاور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ جبکہ تخلص احمد فراز تھا ۔آج ان کے لاکھوںعقیدت مندان کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے تقاریب کا اہتمام کریں گے جہاں پر مقررین ان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے اور ان کی مغفرت کی دعاکے علاوہ شمعیں جلا کر اظہار عقیدت کریں گے ۔