25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
علی ظفر نے کترینا کو بالوں سے محروم ہونے سے بچالیا
اردو ٹائمز - پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے اداکارہ کترینا کیف کو بالوں سے محروم ہونے سے بچالیا۔ اداکارہ کترینا جو ان دنوں فلم ''میرے بھائی کی دلہن'' کی عکسبندی کروا رہی ہیں' اس فلم میں اداکار علی ظفر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں نے فلم کی عکسبندی کے دوران اداکارہ کو بالوں سے ہاتھ دھونے سے بچالیاشوٹنگ کے دوران ادکارہ کے بال پیڈسٹل فین میں اٹک گئے۔ اداکار علی نے چھلانگ مار کر فوراً ان کے بال پنکھے سے باہر نکال لیے جس پر اداکارہ کترینا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔