25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
عاطف اسلم نے بھی بالی ووڈ کا رخ کر لیا
اردو ٹائمز - پاپ گلوکار علی ظفر کو بالی ووڈ میں پے در پے نئی فلموں کے حصول کے بعد اب گلوکار عاطف اسلم بھی بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کرنے جارہے ہیں۔بالی ووڈ کی مشہور پروڈکشن کمپنیTipsکے سربراہ کمارتورانی نے عاطف اسلم کو اپنی اگلی فلم میں لینے کا اعلان کردیا ہے ۔جس کی ہدایت کاری ونیل مارکن دیں گے۔فلم جس کا فی الحال کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے بالی ووڈ میں عاطف اسلم کو اداکار کی حیثیت سے متعارف کروائے گی جو اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے Tipsکی پروڈکشن میں بننے والی راجکمار سنتوش کی فلم عجب پریم کی غضب کہانی میں عاطف اسلم کے دو گانےشامل کیے جاچکے ہیں اور اب Tipsانہیں اداکاری کے میدان میں متعارف کروانے جارہا ہے۔