25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
وسیم اکرم شسمیتا کے ساتھ فلم میں کام کے خواہشمند
اردو ٹائمز - سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے شسمیتا سین کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم نے جب سے سابق مس ورلڈ شسمیتا سین کے ساتھ بھارتی ٹی وی ڈانس شو میں میزبانی شروع کی ہے ہر طرف ان کے اور سشمیتا کی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔اسی موضوع پر وسیم اکرم نے زیر لب مسکراہتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا شسمیتا بہت خوبصورت ہیں، انھیں فلموں میں اداکاری کا موقع دیا جائے تو وہ شسمیتا اور انجلینا جولی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔ تاہم انھوں نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کردی۔