تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

انجلیناجولی جلد پاکستان آئیں گی

اردو ٹائمز - ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جلد پاکستان آئیں گی۔ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اپنی نئی فلم ''سالٹ''کی پروموشن کے سلسلے میں جرمنی پہنچیں ۔جہاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے زیاں اور دیگر نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے وہ زیادہ سے زیادہ امداد جمع کریں گی اور جلد پاکستان بھی جائیں گی۔ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے بہت زیادہ کچھ نہیں کیا گیا، ہم سے جتنابھی ہوسکے ان متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔اور وہ امداد کو کوشش کریں گی کے خود جاکر متاثرین تک پہنچائیں اس کے لئے وہ بھرپور کوشش کررہی ہیں

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.