تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

عاطف اسلم نے بھارتی رئیلٹی شوز کو ڈرامہ قرار دیدیا

اردو ٹائمز - پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم بھارتی میوزک رئیلٹی شوز کو ڈرامہ قراردے دیا۔ عاطف اسلم جنہوں نے بالی ووڈ کے کئی گانے گائے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انڈین ٹی وی کے میوزک رئیلٹی شوز کی حقیقت کچھ بھی نہیں اور وہ سوچے سمجھے اسکرپٹ پروگرام ہوتے ہیں۔ عاطف نے اپنا تجربہ بیان کیا کہ ان کو ایک میوزک رئیلٹی شو میں جج کی حیثیت سے بلوایا گیا جس میں وہ سنگر کی تعریف کرنا چاہتے تھے ۔لیکن ڈائریکٹر نے عاطف اسلم کو اس پر تنقید کرنے کوکہا۔ جس کے بعد عاطف نے رئیلٹی شو میں جانے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.