25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21
پاکستانی فلم نے 4 بین الاقوامی ایوارڈز لیکر نیا ریکارڈ قائم
اردو ٹائمز - پاکستانی ڈائریکٹر اور مصنف میاں عدنان احمد کی فلم نے مختلف بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں 4 ایوارڈز حاصل کئے۔پاکستان اور افغانستان کی تہذیب و ثقافت پر تیار کی گئی مختصر فلم میں انہوں نے یہاں کے حالات و واقعات کی شاندار عکاسی کی ہے۔ہیل فلم نے انٹرنیشنل فینسٹیا فلم فیسٹیول ایوارڈ جیسی ایپیٹین،ہیومینٹرین ایوارڈ،کلیولینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈ،بیٹ سٹوڈنٹ فلم،لیک ایروہیڈفلم فیسٹیول ایوارڈ جیتے ہیں۔24 منٹ کی یہ فلم ایک بچے عظیم کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازعہ خطہ میں رہتا ہے جہاں ایک استاد انہیں تعلیم دیتا ہے کیونکہ تعلیم ہی اس کی آخری امید ہے فلم کا مقصد خطہ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے کہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع انتہائی کم ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے عدنان احمد نے بتایا کہ فلم کا مقصد اس خطہ کے بنیادی مسائل کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ سے متاثرہ علاقوں میں بچوں پر دستاویزی فلم تیار کرنے کا مقصد خطہ میں پیدا ہونے والی کشیدگی سے ان کے ذہن پر پڑنے والے اثر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔عدنان احمد نے امریکہ کی یونیورسٹی سے حال ہی میں فلم پروڈکشن میں ڈگری حاصل کی۔جن کی فلم ہیل کو پانچ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جس میں سے چار ایوارڈاس نے حاصل کئے ہیں جو کسی بھی فلم کے سب سے زیادہ ایوارڈ ہیں۔