1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:32
اداکارہ لندسے لوہن نے اپنا نام تبدیل کرلیا
اے آر وائی - نیویارک: ہالی ووڈاداکارہ لندسے لوہن نے خاندانی اختلافات کی وجہ سے اپنے نام کا آخری حصہ ختم کردیا۔ لندسے لوہن جو اب تک کئی قانونی مسائل کا شکار رہ چکی ہیں۔
اب ان کے اپنے والدین سے اختلافات اس قدر شدید ہوگئے ہیں کہ لندسے کی والدہ نے انھیں اپنی بیٹی ماننے سے انکار کردیا ۔ اس کے بعد لندسے نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے نام کا آخری ختم کردیا اور اعلان کردیا کہ اب انہیں صرف لندسی کے نام سے پکارا جائے۔