1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40
ویناملک کا آئی پی ایل میں میزبانی کا 30 ملین روپے معاوضہ
اے آر وائی - ممبئی : اداکارہ وینا ملک کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں ۔۔ بگ باس اور بگ ٹاس کے بعد اب آئی پی ایل کی میزبانی کے تیس ملین روپے معاوضہ لیں گی۔
وینا ملک نے بگ باس میں اپنی ادائیں کیا دکھائیں ان کی چاندی ہوگئی۔ پہلے پہل تو وینا ملک کے پاس کرکٹ پر دو پروگراموں کی میزبانی کی آفرز ہوئیں جنکا معقول معاوضہ بھی ملا ۔ اور پروگرام میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے پر انہیں آئی پی ایل کی میزبانی کی آفرہوئی ہے جس کا وینا ملک تیس لاکھ روپے معاوضہ لیں گی۔
وینا ملک کے بارے میں پروگرام منیجر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینا کو کرکٹ کے بارے میں خوب معلومات ہیں جس کی وجہ سے وہ پروگرام پر چھا گئی ہیں۔