1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42
ابھیشک بچن نے فلم پروموشن کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے فلم کی پروموشن کے لئے ا یک دن میں سات ایونٹس کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن دونوں ہی اداکاری کے علاوہ مختلف طریقوں سے اپنا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔
ابھشیک بچن کو ان کی دوست اداکارہ پریٹی زنٹا نے چیلنج کردیا کہ وہ ایک دن میں زیادہ سے زیادہ فلم کی پروموشن کرکےہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر دکھائیں۔ابھیشک بچن جو پہلے ہی اپنی بیگم ایشوریا کےساتھ کام کرنے پر وِل اسمتھ سے کچھ خفاسے تھے، انھوں نےایک دن میں سات بار فلم دہلی چھ کی پروموشن ایونٹس منعقد کئے اور ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔