تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:42

امیتابھ بچن کا مومی مسجمہ چین میں سج گیا

اے آر وائی - ہانک کانگ : بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کا مومی مجسمہ چین کے مادام تسائو میوزیم میں سج گیا۔ امیتابھ بچن جنھوں نے بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی یادگار کردار اداکئے ہیں ۔ ان کی شہر کو دیکھتے ہوئے لندن کے مادام تسائو میوزیم کے بعد اب چین کے شہر ہانک کانگ میں بھی ان کا مومی مسجمہ سج گیا ۔



امیتابھ بچن پہلے ایشیائی اداکار ہیں جن کا مجسمہ لندن کے مادام تسائو میوزیم میں نصب کیا گیا تھا۔ بھارتی فلمی نگری سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے امیتابھ بچن کے چین میں تیس ہزار سے زائد مداح موجود ہیں جنھوں نے چین میں امیتابھ کے مجسمے کونصب کرنے پر خوشی کا اظہارکیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.