تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:44

عامر خان پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے موہالی جائیں گے

اے آر وائی - ممبئی : پاکستان اور بھارت کے دریمان ہونے والے کل کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ نہ صرف عوام بلکہ بالی ووڈ کے اداکار بھی میچ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان بھی میچ دیکھنے کے لیے موہالی پہنچ رہے ہیں۔



عامر خان نے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ منسوخ کر دی ہے اور وہ پاکستان اور بھارت کے مابین کل کا ہونے والا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے موہالی کی فلائٹ لے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نے بھی اپنی تمام تر مصروفیات ایک طرف کرتے ہوئے میچ اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر پر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.