1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:44
گریگ کینئر،کیٹی ہومز :کینیڈی اور اہلیہ کے کردار میں
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ اسٹارز گریگ کینئر اور کیٹی ہومز سابق امریکی صدر جان آف کینیڈی اور ان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گے۔
لاس اینجلس میں نئی سیریز دی کینیڈیزکے ریڈ کارپٹ پر کیٹی ہومز ٹام کروز کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔دونوں ستاروں کو ساتھ دیکھنے کےلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔کیٹی ہومز کا کہنا تھا وہ اپنے کردار کے حوالے سے پر امید ہیں۔انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے قبل کافی ریسرچ بھی کی ہے۔گریگ کینیئر بھی ریڈ کارپٹ پر اپنے کردار سے متعلق پرعزم نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈی ان کی پسندیدہ شخصیات میں سے ہیں اور ان کے لئے یہ کردار ادا کرنا فخر کی بات ہیں۔