تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:46

بھارت میں ستیاجیت رے کی ڈاکیومینٹری کی 40سال بعد نمائش

اے آر وائی - ممبئی : اکیڈمی ایوارڈ یافتہ ستیاجیت رے کی بھارتی ریاست سکم پر بننے والی ڈاکیومینٹری کو چالیس سال بعد نمائش کی اجازت مل گئی۔ گنگ ٹوک میں دستاویزی فلم ’’سکم‘‘کو چالیس سال کی پابندی کے بعد چار اپریل سے نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔



فلم کی نمائش آرٹ اینڈ کلچر آف سکم اور اکیڈمی موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔’’سکم‘‘ستیاجیت رے کے گم ہوجانے والے شاہکاروں میں سے ہے جس میں ستیاجیت نے خود اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ فلم انیس سو اکھتر میں سکم کے سابق حکمراں پلدین توندپ نمگیال نے تیار کرائی تھی۔ تاہم انیس سو پچھتر میں سکم کی بھارت میں شمولیت کے بعد حکومت کی جانب سے اس فلم پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.