1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:46
گلوکار جسٹن بیبر جلد ہی نئے انداز میں نظر آئیں گے
اے آر وائی - لاس اینجلس: سولہ سالہ امریکی گلوکار جسٹن بیبر اب جلد ہی نئے انداز میں جلوہ گر ہوگا۔ جسٹن بیبر جن کی کم عمری جہاں انکے لئے شہرت کا باعث بنی۔ وہیں اب ان کی فٹنس میں آڑے آرہی ہے۔جس کی وجہ سے جسٹن کی فٹنس برقرار نہیں رہ پارہی۔
اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جسٹن باقاعدہ ایک ٹرینر کی مدد لے رہے ہیں جو انہیں باڈی بلڈنگ اور فٹنس کے اسرارورموز بتا رہے ہیں۔ جسٹن جو گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ چکے ہیں اب ایک نئے انداز سے اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔