1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:46
سیف نے امیتابھ سے ہندی زبان میں اصلاح لینا شروع کردی
اے آر وائی - ممبئی : سیف علی خان نے امیتابھ بچن سے ہندی زبان میں اصلاح لینا شروع کردی۔ بالی وڈ میں متنازعہ موضوع پر بننے والی فلم ”ارکشہان“ میں مخصوص ہندی زبان کے لب ولہجے میں ڈائیلاگ کی ادائیگی کیلئے سیف علی خان نے امیتابھ بچن سے اصلاح لینا شروع کردی ۔
مذکورہ فلم میں سیف علی خان نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ سیف علی خان کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن اور منوج باجپائی انہیں ہندی زبان کے صحیح مکالموں کی ادائیگی کیلئے تربیت دے رہے ہیں۔