تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:47

پاک بھارت میچ نے عامر اور سلمان کے اختلافات دور کردیئے

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈاداکارعامر خان اور سلمان خان کو پاک بھارت میچ نے دوست بنادیا۔ پاکستان اور بھارت میں ہونے والے سیمی فائنل کا سب کو انتظار ہے ۔اس میچ کو دیکھنے کے لئے جہاں زورشور سے تیاریاں جاری ہیں ۔ وہیں یہ میچ بالی ووڈ اداکاروں میں دوستی کا سبب بھی بن گیا۔



اداکار عامر خان اور سلمان خان جو ایک دوسرے کا ذکر تک نہیں سننا چاہتے تھے، اب ایک ساتھ مل کر پاک بھارت سیمی فائنل دیکھیں گے۔ جبکہ شاہ رخ خان نے تمام اختلافات بھلا کر عامر خان اور سلمان خان کو اپنے گھر میں میچ دیکھنے کی دعوت دے دی۔ جبکہ دپیکا پدکون اور کترینہ کیف اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھنے جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.