تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:50

کترینہ کیف سوناکشی سنہا سے سخت ناراض

اے آر وائی - ممبئی: کترینہ کیف سوناکشی سنہا سے سخت ناراض ہیں جب سے انہوں نے کچھ دوستوں کی زبانی یہ سناہے کہ سوناکشی انہیں ناکام قرار دے رہی ہیں ۔ کترینہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سوناکشی لوگوں کو کہانیاں سنارہی ہیں کہ جن برانڈز کی سفیر کترینہ تھیں اب وہی برانڈزسوناکشی سے رابطہ کررہے ہیں۔



کترینہ اورسوناکشی کے درمیان کشیدگی کی ایک وجہ سلو بھیا بھی ہیں، جی اپنے سلمان خان جن کی دوستی فلم دبنگ کے بعد اب سوناکشی سے گرم جوش اور کترینہ سے کچھ سرد ہورہی ہے ۔ اس لیے کترینہ جو شوبز انڈسٹری میں سینیر بھی ہیں اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لےرہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.