تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:51

سونم کپور اور بوبی دیول فلم تھینک یو کی پروموشن میں مصروف

اے آر وائی - دبئی: بالی ووڈاداکار سونم کپور اور بوبی دیول اپنی فلم تھینک یو کی پروموشن کے لئے دبئی پہنچ گئے۔ سونم کپور اور بوبی دیول اپنی نئی فلم تھینک یو کو کسی بھی صورت میں فلاپ نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے بھارت کے بعد دبئی میں بھی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔



اداکار بوبی دیول نے کہا کہ وہ دبئی میں خصوصی طور پر اپنے مداحوں سے ملنے آئے ہیں ۔۔ساٹ سونم کپور جنہیں بالی ووڈ کی اسٹائلش اداکارہ کا خطاب ملا ہے ، وہ دبئی میں فلم کی پروموشن کے لئے کافی پرجوش نظر آئیں ، ان کا کہنا ہے کہ فلم تھینک یو خواتین کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.