1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:51
کراچی: معروف کامیڈین لیاقت سولجر انتقال کر گئے
اے آر وائی - کراچی : ہنستے ہنستے جان دے دی ایک ہنسانے والےنےپاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے بکھیرتے معروف کامیڈ ین لیاقت سولجر انتقال کر گئے ۔
لیاقت سولجر ایک نجی ٹی وی چینل کے خصوصی پروگرام میں سیمی فائنل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ لیاقت سولجر نے انیس سو تہتر میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور دو سو پچاس سے زائد ڈراموں میں کام کیا ۔
تیس مارچ دو ہزار گیارہ کا دن پاک بھارت ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لحاظ سے تو تاریخ کا حصہ بننے جارہا ہے لیکن خالق کائنات کی مرضی سے اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا پاکستان کے ایک اہم کامیڈین لیاقت سولجر کی اچانک وفات بھی اس تاریخی میچ کا حصہ بن گئی ہے۔