تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52

سوناکشی سنہا کو شاہد آفریدی کے مداح نے جھاڑ دیا

اے آر وائی - مو ہالی : بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہا پاکستانی مداحوں کی کثرت سے پریشان ہوگئیں ، سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر پاکستانی ٹیم کے مداح نے سوناکشی کو غلط کمنٹ دینے پر جھاڑ دیا۔



اداکارہ سوناکشی سنہا جنھوں نے اپنے مست مست نینوں سے فلمی شائقین کا تو دل موہ لیا لیکن پاکستانی ٹیم کے مداحوں کو اپنی طرف نہ کھینچ سکیں۔ سوناکشی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ پر ایک تصویر لگا دی جس میں بھارتی بیٹس مین نے پاکستانی فاسٹ بولرشاہد آفریدی کے گھٹنے کو ہٹ کرکے زخمی کردیا۔



اس تصویر پر شاہد آفریدی کے مداح نے سوناکشی کو جواب دیا کہ فنکار کسی ملک یا ٹیم کی حمایت نہیں کرتے۔ سوناکشی ہر وقت سلمان خان کے نعرے لگانے کے بجائے صرف کھیل کے بارے میں پسندیدگی کا اظہار کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.