1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:55
بالی ووڈاداکار شنے آہوجا کو ملازمہ زیادتی کیس میں7سال کی سزا
اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈفلم گینگسٹر میں گینگسٹر کا کردارحقیقت میں بدل گیا۔ اداکار شنے آہوجا کو اپنی ملازمہ سے زیادتی کے کیس میں سات سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ بالی ووڈاداکار شنے آہوجا پر دوہزار نو میں اپنی ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا الزام لگا تھا جس کے بعدشنے کے خلاف ان کی ملازمہ نے عدالت میں کیس دائر کردیا ۔
ایف آئی آر کے بعد شنے کو گرفتار بھی کیا گیا لیکن ملازمہ عدالت میں پیش ہونے کے بعد ا پنے بیان سے مکر گئی اور شنے کو رہا کردیا گیا لیکن تحقیقات کے بعد ملازمہ کے ایک بار ثبوت فراہم کرنے پر شنے کے خلاف کیس کی سماعت شروع کی گئی اور ثبوت ملنے پرانہیں سات سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔