1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:58
رئیلٹی شو نچلے سیزن تھری کا دھماکے دار آغاز
اے آر وائی - کراچی : پاکستان کا سب سے بڑا رئیلٹی شو نچلے سیزن تھری یکم اپریل سے شروع ہرہورہاہے۔ کلاسیکل ہو یا بریک ڈانس یہاں ہوتا ہے ہر ڈانسر کا امتحان کون ہے یا جو مارے گا میدان اور جیتے گا نچلے سیزن تھری کا ونر ٹائٹل۔
نچلے سیزن ون اور سیزن ٹو کی بھرپور کامیابی کے بعد بھی ڈانس کی مستی اور ٹیلنٹ کا جلوہ جاری ہے۔۔اور وہ بھی اے آر وائی ڈیجیٹل پر نچلے سیزن تھری میں نچلے اس بار آرہا ہے کچھ مزید رنگ لئے جو یقینا ناظرین کے دلوں کو چھو جائیں گے۔کیونکہ اب شو کی ہوسٹنگ میں فہد مصطفیٰ کا ہاتھ بٹانے آرہی ہیں سب کی من پسندگلوکارہ کومل رضوی۔ اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ یہاں ججز کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے شو کو چار چاند لگا رہے ہیں فلم اسٹار معمر رانا، فیصل قریشی اور ریشم تو جھوم لےگا لے اور نچلےکیونکہ پاکسان کا سب سے بڑا رئیلٹی ڈانس کومپٹیشن شروع ہونے جارہاہے یکم اپریل رات نو بجے صرف اے آروائی ڈیجیٹل پر۔