1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:59
انجلینا جولی کی زندگی کامک بُک کی شکل میں پیش ہوگی
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ سپر اسٹار انجلینا جولی کی زندگی کو کامک بک کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ انجلینا جولی کی زندگی پر بنائی گئی کامک بک میں انجلینا کے شوبز میں آنے سے سپر اسٹار بننے تک کے تمام مناظر کو تصویری شکل میں پیش کیا جائے گا۔
یہ کتاب فی میل فورس کے نام سے پیش کی جائے گی جس میں انجلینا کے ایک عام سی لڑکی سے گڈ ول ایمبیسیڈر بننے تک کے حالات پیش کئے ہیں۔ انجلینا کا کہنا ہے کہ کتاب میں انکو بحیثیت ماں، بیٹی اور بیوی کے بالکل الگ الگ روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔