تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:59

ریتھک شاعری کے مصرعے کی طرح خوبصورت ہیں، مادھوری

اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے ریتھک روشن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ مادھوری ڈکشت نے اب تک تو بالی ووڈ کے سپراسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن ریتھک روشن کے ساتھ فلم نہیں بنائی ۔



اب جبکہ مادھوری کے لئے ہیروئن کا کردار نہیں بچا ، پھر بھی وہ ریتھک روشن کے مد مقابل کام کرنا چاہتی ہیں اور وہ بھی ہیروئن کے طور پر۔۔ لیکن ڈائریکٹر ز ہیں کہ ان کی نظر مادھوری اور ریتھک کو ہیرو ہیروئن کے طور پر دیکھ ہی نہیں رہی۔ آخر مادھوری کو ڈانس شوکے سیٹ پر کہنا ہی پڑا کہ ریتھک ان کی شاعری کے مصرعے کی طرح خوبصورت ہیں۔ان کی خواہش ہے کہ ایک فلم میں ریتھک کے ساتھ کام کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.