تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:28

بھارت ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ کا فاتح ہو گا، عامر خان

اے آر وائی - ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ بھارت ہی کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار گیارہ کا فاتح ہو گاعامر کا کہنا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ کے فائنل میں سرلنکا کا مات دے گا اور اس کے لیے انھوں نے دعائیں شروع کر دی ہیں۔



پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کے بارے میں عامر کا کہنا تھا کہ یہ ایک زبردست مقابلہ تھا اور بھارت کی جیت کے ساتھ انھوں نے سکھ کا سانس لیا۔



سری لنکن ٹیم کےبارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے عامر نے کہا کہ بھارت کو فائنل اپنی مقابل ٹیم کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔



بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے اور ورلڈ کپ بھارت ہی جیتے گا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے بارے میں عامر کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نے اپنی اننگز کا جارحانہ طریقے سے آغاز کیا تو وہ سمجھے کہ پاکستان میچ جیت جائے گا مگر بھارت کے بالروں نے وقت پر وکٹیں لے کر میچ بچا لیا۔ آل ایز ویل کا فارمولا کہاں تک عامر کے لیے صحیح ثابت ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.