تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:12

خوبصورت آواز کی ملکہ نازیہ حسن کی 46 ویں سالگرہ

اے آر وائی - کراچی : پوپ گلوکاری میں عالمی سطح پر تہلکہ مچا دینے والی خوبصورت آواز نازیہ حسن کی آج چھیالیسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔



پاکستان میں پوپ گلوکاری کو عروج پر پہنچانے والی نازیہ حسن تین اپریل انیس سو پینسٹھ میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ اپنے کیریئر کا آغاز انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں کیا، بھارتی فلم قربانی کے گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، بات بن جائے نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ جس کے بعد نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ کئی کامیاب البموں میں کام کیا۔ بہترین گلوکاری پر انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ نازیہ حسن کی انیس سو پچانوے میں شادی ہوئی جس کے پانچ سال بعد وہ اس جہاں فانی سے رخصت ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.