2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:53
دورہ امریکا،برٹنی سپیئرز نے نکی مناج سے رابطہ کر لیا
اے آر وائی - لاس اینجلس: امریکی پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز نے دورہ امریکا کے لئے سیاہ فام گلوکارہ نکی مناج سے رابطہ کر لیا ہے۔ دو روز قبل گلوکار انریک اگلسیاز اچانک اس ٹور سے باہر ہو گئے تھے۔ تاہم برٹنی سپئیرز نے صرف دو دن میں ان کا متبادل تلاش کر لیا۔
برٹنی چاہتی ہیں کہ نکی مناج ان کے آئندہ ٹور میں افتتاحی پرفارمنس دیں۔ ان دونوں کے درمیان چند روز میں باقاعدہ معاہدہ طے پا نے کا امکان ہے۔