4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:26
فلم ہوپ نے ریلیز کے پہلے ہفتہ نیا ریکارڈ قائم کر دیا
اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی فلم ہوپ نے ریلیز کے پہلے ہفتہ میں 38ملین ڈالر کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ شمالی امریکہ میں یکم اپریل سے ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی نئی ایکشن اینمیٹیڈ فلم ہوپ نے پہلے ہفتے میں 38 ملین ڈالر کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔
فلم ہوپ کی کہانی ایک ایسے خرگوش کے گرد گھومتی ہے جو موسیقی کا دلدادہ ہے اور اسکا خواب ہے کہ وہ ایک بڑا اور مشہور بنی بن جائے۔ فلم میں خرگوش کی آواز مشہور برطانوی کامیڈین کرسٹل برین کی ہے ۔