4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:30
سلمان سے دوریاں بڑھ گئیں،کترینہ آؤٹ دیپیکا اِن ہوگئیں
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ حسینہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے درمیان دوریاں بڑھنے کے باعث ادیتیا چوپڑا نے کترینہ کی جگہ دیپیکا کو کاسٹ کرلیا۔
یش راج کی فلم میں کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑہ کے بعد کترینہ کیف کو سلمان خان کے ساتھ کاسٹ کیا جارہا تھا۔ لیکن سمارٹ خان کے ساتھ ناراضگی کی خبروں نے کترینہ کو دور کرکے دیپیکا کو فلم کے قریب کردیا۔ نئی فلم کی ہدایتکاری کی ذمہ داریاں یش چوپڑا کے صاحبزادے ادیتیا چوپڑا کو سونپی گئی ہیں۔