تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:17

اے آر وائی ڈیجیٹل سوپ،خاندان شغلیہ اور پل صراط دیکھائے گا

اے آر وائی - کراچی ( م ش خ ) اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنے معیاری پروگراموں کے حوالے سے ناظرین ٹی وی کے دل جیت لیے ہیں ۔ سوپ خاندان شغلیہ اپنی مثال آپ ہو گا یہ دو بھائیوں کی کہانی ہے جو پچھلے دس سال سے حالت جنگ میں ہیں ۔ ان دو بھائیوں کی بیویاں سگی بہنیں ہیں ان دونوں بہنوں کے اپنے ارمان ہیں اس سوپ کو تحریر کیا ہے مصطفی آفریدی نے اور ہدایت احتشام الدین نے دی ہیں ۔ سوپ کے فنکاروں میں فاروق ضمیر ، شکیل ، پروین اکبر ، صباحت بخاری ، جویریہ عباسی ، ایمن طارق ، عائشہ مرزا ، اسفر رحمان ، اکبر خان ، خائق ، خالد ملک ، سلیم مواج ، آمنہ کریم، سیف حسن ، بدر خلیل اور سینئر اداکارہ تمنا بیگم شامل ہیں ۔ سوپ خاندان شغلیہ پیر سے لیکر جمعرات تک روزانہ رات سات بجے دیکھایا جائے گا ۔



سیریل پل صراط حلال و حرام ، شراب نوشی ، بدکاری ، بیماری اور اخلاقیات جیسے کٹھن راستوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ یہ سیریل تین ٹریکس پر لکھی گئی ہے ۔ سیریل کو تحریر کیا ہے قیصر حیات نے ہدایت ندیم صدیقی کی ہیں ۔ سیریل کے فنکاروں میں فہد مصطفی ، آیزا خان ، اعجاز اسلم ، ثنا عسکری ، فاطمہ آفریدی ، سلیم مواج اور آصف رضا میر قابل ذکر ہیں ۔ سیریل پل صراط ہر جمعرات کی رات 8 بجے دیکھائی جائے گی ۔



نچ لے کا سیزن تھری ، ناظرین میں مقبولیت حاصل کررہا ہے، لوگ اس میں ہونے والے خوبصورت رقصوں کی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت ہیروئن ریشم اور ہیرو معمر رانا جبکہ ٹی وی کے مستند اداکار فیصل قریشی اس میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اس پروگرام کے میزبان فہد مصطفیٰ اور کومل رضوی ہیں جبکہ ہدایت کار کامران خان ہیں ۔ پروگرام نچ لے کا سیزن تھری ، ہر جمعہ کی رات 9 بجے دیکھایا جائے گا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.