4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:1
منی رتنام کی نئی فلم کرنے سے پریانکا چوپڑا کا انکار
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار پریانکا چوپڑا نے بھارتی فلموں کے معروف ہدایتکار منی رتنام کی نئی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
منی رتنام کا شمار بھارتی فلموں کے کامیاب ہدایتکاروں میں کیا جاتا ہے، چند سال قبل پریانکا چوپڑا سمیت ایشوریہ رائے، کرشمہ کپور اور کاجول جیسی بڑی اداکاراؤں کو منی رتنام کی فلم کیلئے لائن میں لگنا پڑتا تھا۔ گذشتہ روز منی رتنام کی نئی فلم کیلئے جب پریانکا چوپڑا سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے وقت کی کمی کا بہانا کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔