تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:47

فلم ہینری کرائم8اپریل سے امریکا میں نمائش کے لیے پیش ہوگی

اے آر وائی - لاس اینجلس : ہالی وڈ اسٹار کین ریویس کی مشہور فلم ہینری کرائم آٹھ اپریل سے امریکا میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کین ریو فلم ہینری کرائم کے فلمساز بھی ہیں۔ بحیثیت اداکار وہ اس فلم میں بیک وقت رومانٹک، مزاحیہ اور ایک بزنس مین کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ فلم کی تکمیل میں چار سال کا عرصہ لگا اور پہلی مرتبہ دو ہزار نو کے ٹورونٹو فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ رواں سال جنوری کے مہینے میں فلم کی برطانیہ میں نمائش کی گئی۔



فلم میں ہینری کو ایک بینکار کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو مکمل طور پر سوتا ہے نہ جاگتا ہے اور نہ ہی اس کا زندگی میں کوئی مقصد ہوتا ہے۔ فلم میں ہینری نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔ امریکا میں فلم آٹھ اپریل سے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.