تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:15

دبنگ ٹو منی بدنام کا نیا دھماکہ خیز گانا بنانے کی تیاری

اے آر وائی - ممبئی : دبنگ کی بے پناہ کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان نہ صرف دبنگ ٹو بنا رہے ہیں۔ مگر اس بار وہ منی کو اور زیادہ بدنام کرنا چاہتے ہیں۔



ارباز کے اس بار ارادے کچھ خطرناک ہیں۔ وہ دبنگ ٹو کے لیے منی بدنام کا بھر پور جادو جگانا چاہتے ہیں۔ اور اطلاعات یہ ہیں کہ اس مقصد کے لیے انھوں نے بالی ووڈ کے پانچ بہترین میوزک کمپوزرز سے رابطہ کیا ہے۔ جو انھیں منی بدنام کے لیے اپنی اپنی دھنیں بنا کے دکھائیں گے۔ اور پھر ارباز فیصلہ کریں گے کہ کون سا موسیقار منی کو زیادہ بدنام کرنے میں کامیاب رہا۔ منی بدنام کے سیکول کو اس بار دیہات کی بجائے شہری رنگ دیا جائے گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.