5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:9
ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز پارٹ ون کی ڈی وی ڈی ریلیز
اے آر وائی - لاس اینجلس: تھیٹر جانے کی بجائے گھر میں فلم بینی کے مزے لوٹنے والوں کےلئے خاص خبر یہ ہے کہ ہیری پوٹر سیریز کی فلم ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز پارٹ ون ۔۔۔۔کی ڈی وی ڈی ریلیز کردی گئی۔
تقریب نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہوئی۔اس موقع پر شاندار تقریب کے دوران فلم کے تمام ستارے جگمگاتے نظر آئے۔ فلم کی ڈی وی ڈی آج ہی سے فلم بینوں کے لئےدستیاب ہے۔ فلم کا پارٹ ٹو اسی سال ریلیز ہونے کی امید ہے۔