تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 11:5

اے آر رحمان موسیقی کے بعد فلمسازی کے میدان میں بھی

اے آر وائی - ممبئی : آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے موسیقی کی دنیا میں جھنڈے گاڑنے کے بعد اپنے آپ کو فلمساز کے طور پر منوانے کا فیصلہ کرلیا۔



اخبار ممبئی مرر کے مطابق اے آر رحمان نے وائی ایم موویز کے نام سے فلمسازی کے ادارے کی بنیاد رکھی ہے۔ اخبار نے بتایا کہ وہ بہت عرصے سے فلم سازی کے میدان میں قدم رکھنا چاہتے تھے تاہم اپنے مصروف شیڈول نے ان کو اس کام سے روکے رکھا۔ تایم اب انہوں نے یہ کام کرنے کی ٹھان لی ہے۔ اخبار کے مطابق اے آر رحمان کی پہلی فلم تامل زبان میں ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.