6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:37
خطروں کے کھلاڑی کی میزبانی اکشے ہی کریں گے،سلمان خان
اے آر وائی - ممبئی : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ خطروں کے کھلاڑی سیزن چار میں اکشےکی جگہ نہیں لے رہے اکشے کمار ہی اصل کھلاڑی ہیں۔
سلمان کا کہنا تھا کہ شو کا فارمیٹ اکشے ہی کو سوٹ کرتا ہے اور وہی خطروں کے کھلاڑی سیزن چار جیسے گیم شو میں میزبانی کے فرائض بہتر انجام سکتے ہیں۔
اسے سے پہلے اطلاعات تھیں کہ خطروں کے کھلاڑی کے چوتھے سیزن کے لیے اکشے نے ایک پروگرام کا معاوضہ تقریبا تین کروڑ روپے کر دیا ہے جس کے بعد سلمان خان کا نام بطور میزبان سامنے آیا تھا مگر مگر تمام معملات اس وقت طے پا گئے جب اکشے ایک روڑ ستر لاکھ روپے پر مان گئے۔