7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:19
سوناکشی سنہا نے پاکستانی مداحوں سے معافی مانگ لی
اے آر وائی - ممبئی : بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے پاکستانی مداحوں سے معافی مانگ لی۔ اداکارہ سوناکشی سنہا جنہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹرپر شاہد آفریدی کو بلا مارتے ہوئے تصویر دی تھی اور نیچے یہ لکھا تھا کہ ”دے گھما کے“ پر ملک پار سے بہت شکایتیں موصول کیں اور اس تصویر کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔
سوناکشی نے پاکستانی مداحوں سے ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے معافی طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ جنگ کے میدان میں لڑنے سے تو اچھا ہے کہ کھیل کے میدان میں لڑیں۔